افعان صوبہ فرح میں ہیلی کاپٹر کریش میں25 افراد ہلاک


کابل: افعانستان کے صوبہ فرح میں ملٹری ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے ٹاپ ملٹری کمانڈر اور صوبائی کونسل کے سربراہ سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر میں فرح صوبائی کونسل کے سربراہ اور ملٹری کے کمانڈر بھی سوار تھے۔ کریش میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام مسافر اور عملہ کے افراد ہلاک ہوگئے۔  طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہیں۔

صوبائی گورنر کے ترجمان ناصر مہری کے مطابق دو فوجی ہیلی کاپٹر فرح صوبہ سے قریبی ہرات صوبہ  جا رہے تھے جب ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر کم حد نگاہ کی وجہ سے کنڑول کھو دیا اور نتیجتاً کریش ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں مغربی ریجن کے ڈپٹی کور کمانڈر نعمت اللہ خلیل اور فرح کے صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور بھی شامل تھے۔

ناصر مہری کا کہنا تھا کہ دوسرے مسافروں میں جہاز کے عملہ کے علاوہ فوجی اہلکار اور صوبائی کونسل کے ممبران شامل تھے ۔

بختاور طالبان کے خلاف جنگ میں فرح صوبے کا ایک اہم کردار تھا۔

دوسری طرف بدھ کے روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پل چرخی جیل کے باہرہونے والے دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ دھماکہ کابل کے علاقے پل چرخی جیل کے باہرہوا جس میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جیل کی گاڑی ملازمین کو لے کر جا رہی تھی۔

 


متعلقہ خبریں