کراچی: پاک بحریہ اور دیگر اداروں کے تعاون کراچی میں ساحل سمندر کی صفائی کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ بحری فوج کے سو سے زائد نوجوانوں نے صفائی میں حصہ لیا اور آپریشن کے دوران 15 ٹن سے زائد آئل ویسٹ کو ساحل سے صاف کیا گیا۔
مقامی ماہی گیروں نے ساحل کے صفائی کے لیے پاک بحریہ کے آپریشن کو سراہا، جوانوں کی تعریف کی اور بحریہ کی حق میں نعرے لگائے۔
مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے پاک بحریہ، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر اداروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا بھر پورکردار ادا کرتی رہے گی۔
25 اکتوبر کو ساحلی پٹی آلودہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ہر سو پھیلے سخت تعفن کے باعث سانس لینا دوبھر ہو گیا تھا۔
انوائرومنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) بلوچستان نے بائیکوکمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسکورنگ پوائنٹ سسرنگ سے پائپ لائن تک آپریشنز معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔