سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: نتاٸج کا اعلان کر دیا گیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیرحتمی نتاٸج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد رجسٹری میں مجموعی طور پر 394 ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔ حامد خان گروپ کے صدراتی امیدوار امان اللہ کنرانی 169 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار علی احمد کرد 221 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔

حامد خان گروپ کے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر امیدوار شمیم الرحمان ملک نے 129 ووٹ حاصل کیے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عظمت اللہ چوہدری 225 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔

کوٸٹہ سے پروفیشنل پینل کے امان اللہ کننرانی 1093 ووٹ لیکر کامیاب قرار پاٸے جبکہ انڈیپینڈنٹ پینل کے علی احمد کرد 944 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے-

بدھ کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ہوا۔ انتخابات میں حامد خان اورعاصمہ جہانگیر گروپس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان کے وکلاء کی سب سے اہم تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہو چکی ہے۔

بار انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، حیدرآباد، ایبٹ آباد، بہاولپور اور دوسرے اسٹیشنون پر جاری رہا جہاں وکلاء نے اگلے سال کے لیے اپنے نمائندے چننے کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

انتخابات میں سپریم کورٹ بار کے مختلف عہدوں کے لئے بہت سے امیدوار مقابلے میں ہیں تاہم اصل مقابلہ حامد خان کی زیرقیادت پروفیشنل گروپ اور مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے قائم کردہ انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدواروں کے درمیان ہے۔

حامد خان گروپ کی طرف سے صدارت کے امیدوار امان اللہ کنرانی ہیں جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے علی احمد کرد کو کنرانی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔  دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

سپریم کورٹ بار کے روٹیشن کی پالیسی کے مطابق اس سال صدر بلوچستان سے ہوگا۔ روٹیشن کی پالیسی کے مطابق ہر سال صدر الگ صوبے سے منتخب ہوتا ہے۔

پولنگ صبح 9 بجے  شروع ہوئی تھی۔ ملک بھر میں تین ہزار سے زائد وکلاء نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔

سیکریٹری کے عہدے کے لئے شمیم الرحمان ملک اور عظمت اللہ چوھدری کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ فنانس سیکریٹری کی سیٹ کے لئے علی احمد رانا اور محمود اے شیخ کے درمیان مقابلہ ہے۔

آج کے انتخابات میں کل 3051 ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ لاھور میں 1291 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ کراچی میں 504، اسلام آباد میں 484 اور پشاور میں 280 ووٹرز نے ووٹ ڈالے ہیں۔۔

کوئٹہ میں تقریبا” 196، بھاولپورمیں 89 اور ملتان میں 203 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔

کراچی کے پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ جاری کرديا گیا ہے، شہر کے پولنگ اسٹیشن میں کل 264 ووٹ کاسٹ کیے گئے، صدارت کے لیے علی احمد کرد نے 132 جبکہ ان کے مد مقابل امان اللہ کنرانی نے 131 ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری کے لیے کھڑے ہونے والے امیدوار شمس الرحمن ملک نے 131 جبکہ عظمت اللہ چوہدری نے 122 ووٹ لیے، اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری کے امیدوار احسان اللہ لیلہ نے 113 حاصل کيے۔ خازن کی نشست پر محمود احمد شیخ نے 131 ووٹ جبکہ نائب صدر بلوچستان کے لیے سید سلیم اختر نے 130 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

نائب صدر کے پی کے کے لیے خان افضل خان نے 135، نائب صدر پنجاب کی لیے کرامت علی ملک اعوان نے 124 جبکہ نائب صدر سندھ کے لیے خلیق احمد نے 152 ووٹ حاصل کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں