بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں سمیت گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا اندیشہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی صبح  درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم مجموعی طور پر مطلع صاف ہی رہے گا۔

ضلع  رحیم یار خان گرم ترین مقام رہے گا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

راولپنڈی، بھکر اور بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 30، 31 اور36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ڈی آئی خان اور ٹانک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان میں مجوعی طور پر مطلع صاف رہے گا۔ بدھ کے روز بلوچستان کا گرم ترین مقام لسبیلہ  رہے گا جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سبی، بولان اور آوران کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 34، 31 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہے گا اور سخت دھوپ پڑنے کا امکان ہے۔

کراچی میں بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سکھر37 اور حیدر آباد کا 39 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم اسکردو میں درجہ حرارت منفی چار اور زیارت میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سکردو منفی 04 اور زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔


متعلقہ خبریں