ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

پاکستان ویمن ٹیم آج جنوبی افریقہ روانہ ہو گی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے  ورلٹ ٹی ٹوینٹی کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بے نے انجری کے باوجود کپتان بسمہ معروف اسکواڈ میں منتخب  کرلیا ہے۔

دوسری جنب بسمہ معروف نے ورلڈ کپ کے دوران کپتانی نہ کرنا کا فیصلہ کیا ہے، ان کی جگہ جویریا خان ٹیم کی قیادت کریں گی۔

اسکواڈ میں سابق کپتان ثنا میر، عائشہ ظفر، بی بی ناہیدہ، منیبہ علی، عمیمہ سوہیل شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ندا راشد، نشرا سندھو، انعم امین، نتالیہ پرویز بھی عالیہ ریاض، ڈائنہ بیگ اور ایمن انور بھی پندرہ رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

women world T20 2018 schedule | urduhumnews.wpengine.com

ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اگلے ماہ سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا جبکہ گروپ بی میں نیدرلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو رکھا گیا ہے۔

ایونٹ میں کل 23 میچز 9 نومبر سے 24 نومبر تک  ویسٹ انڈیز کے شہروں گیانا، سینٹ لوشیا، انٹیگا اور باربوڈا میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں