سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑ بڑ ہو رہی ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑبڑ ہو رہی ہے تاہم وزیر اعظم اپنے گھر کی ریگولرائزیشن کی فیس ادا کریں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت آج ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے کمیٹی بنا دی ہے جس کا اجلاس بھی ہے اس لیے ہمیں کچھ وقت دیا جائے۔

چیف جسٹس نے ہرہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس چیز کا وقت دیں کمیٹی تو ہم نے بنائی تھی۔ اس لیے کوئی وقت نہیں ملے گا اور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جو بھی نتیجہ نکلے رات دس بجے تک آگاہ کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریگولرائیزیشن کی فیس وہ ادا کرے جس نے کیس شروع کیا ورنہ اُس کو یہاں بلائیں گے جب کہ وزیراعظم کو سب سے پہلے فیس ادا کرنی ہوگی تاکہ ایک مثال قائم ہو اوراب بات اُن کے پاس ہے کہ وہ کیسے ریگیولرائیز کرتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ریگولرائیز کرنے کی فیس ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم تو فیس ادا کرنے کو تیا ر ہیں لیکن وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے تاخیر کی جارہی ہے اور سی ڈی اے میں خوشحال اور ارشد سینڈی اے کو چلنے نہیں دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑ بڑ ہو رہی ہے تاہم وزیر اعظم فیس ادا کریں ورنہ محکمہ مال کو ہدایت جاری کروں گا کہ فیس وصول کرو۔

چیف جسٹس نے کمیٹی کے ارکان کو آج ہی تفصیلات سے آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں