ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے سے کھلاڑیوں کا روزگار متاثر ہوگا، غلام علی


کراچی: سابق انٹرنیشنل کرکٹر غلام علی نے کہا  ہے کہ عمران خان جب وزیر اعظم نہیں تھے تب بھی وہ چاہتے تھے کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو ختم کر دیا جائے۔

ہم نیوز کے پروگرام گیم پلان میں میزبان فضیلہ صبا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہیتے ہیں کہ ریجنز کے درمیان مقابلوں کا رجحان پیدا کیا جائے لیکن ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو ختم کرنے سے بہت سے کھلاڑیوں کا روزگار متاثر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک چیز کو ختم کر کے دوسرے کو شروع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور جہاں کرکٹ کے ساتھ غلط ہو رہا ہو اس پر آواز اٹھانی چاہیے، جب تک ان باتوں پر بات چیت نہیں کی جائے گا، نقصان ہو گا، تبدیلی اچھی ہوتی ہے، لیکن زبردستی کی تبدیلی نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں، ان کی اچھی کارکردگی میں انتظامیہ کا بہت ہاتھ ہے، آج کل کی انتظامیہ کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

غلام علی نے بتایا کہ ماضی میں بننے والی کرکٹ کمیٹیوں کی چند ایک ذمہ داریاں تھیں جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اگر بیرون ملک کی ٹیموں کے ساتھ کام کرے گا تو اس کا فائدہ ملک کو ہی ہو گا، ایک کھلاڑی جاتا ہے تو دوسرا آ جاتا ہے، اس پر تنقید کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں