صدر پاکستان 31 اکتوبر کو کراچی میں ٹرین کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید



راولپنڈی: صدر پاکستان عارف علوی 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے لیے ٹرین چلانے کے وعدے کو مکمل کیا جا رہا ہے، 31 اکتوبر کو عارف علوی 4 بجے کے قریب کراچی والوں کے لیے لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے ریلوے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے 60 دنوں کے دورانیے میں یہ چھٹی ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ وزیر ریلوے نے مزید بتایا کہ وہ 100 دنوں میں دس ٹرینوں اور 15 فریٹ ٹرینیں چلانے کا ہدف بھی پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امنگوں کو پورا کرے گی اور ریلوے کی جانب سے 10 ہزار بے روزگاروں کو میرٹ پر روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمارا ریلوے کا نعرہ ہے ’آرام حرام ہے‘ اسی پلان کے تحت کام کرتے ہوئے ہم ریلوے کا خسارہ ایک سال میں ختم کر کے دیکھائے گے۔

عوام کو ریلیف دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کراچی سے پشاورجانے والی ایکسپریس ٹرین کا بھی اعلان کیا۔ وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایکسپریس کا کرایہ نہایت معقول رکھا جائے گا تا کہ غریب عوام آسانی سے اپنے خاندان سمیت سفر کرسکیں۔


متعلقہ خبریں