ملک کے کسی حصے میں بارش کا امکان نہیں

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روزپاکستان میں موسم خشک رہے گا اور ملک کے کسی بھی حصے میں بارش کی توقع نہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی صبح  درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہے گا لیکن شیرانی میں ہلکی بارش کا اندیشہ ہے۔

جمعہ کے روز بلوچستان کا گرم ترین مقام تربت  رہے گا جہاں زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

سبی، لسبیلہ اور آوران کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 35، 38 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ ضلع  جہلم، بھکر اور پاکپتن گرم ترین مقام رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 31، 31 اور 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان اور کوہاٹ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ جمعہ کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سکھر36 اور حیدر آباد کا 38 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم اسکردو میں منفی 03 جب کہ کالام اور استوار میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں