ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی کم ہو گئی

فائل فوٹو۔


کراچی: پاکستانی مارکیٹس میں سونےکی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد 60250 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 385 روپے کمی کے بعد 51655 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں حالیہ کمی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے اعلان کیے گئے ریلیف پیکج کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت کا اعلان ہوتے ہی پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت بھی بتدریج نیچے جانے لگی۔

گزشتہ ہفتے تک سونے اور ڈالر کی قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےاضافے کے بعد 61 ہزار700 روپے ہوگئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 52898 روپےہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں