سابق امریکی صدر کے گھر کے نزدیک سے بارودی مواد برآمد

سابق امریکی صدر کے گھر کے قریب سے بارودی ڈیوائس برآمد

نیویارک: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے گھر کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ اس کےعلاوہ سابق امریکی صدراوبامہ کو بھی ڈاک کے ذریعے بارودی مواد بھیجا گیا تاہم ہیلری کلنٹن اور بارک اوبامہ کے گھر پیکٹ پہنچنے سے قبل ہی حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

امریکی اخبار کے مطابق بارودی مواد بل کلنٹن کے گھر کے میل باکس سے برآمد ہوا ہے تاہم  سیکیورٹی اہلکاراس پارسل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح بارودی مواد سے لیس ایک پارسل وائٹ ہاؤس کوبھی بھیجا گیا جسے پولیس حکام نے راستے میں ہی روک لیا تھا۔

امریکی اخبارنے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعہ پر بریفنگ دی گئی ہے۔ سیکیورٹی حکام واقعہ  کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور نائب صدر پینس کی بموں کے ملنے کی واقعات کی مذمت کی۔

وائٹ ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

گزشتہ روز امریکی سماجی کارکن جارج سیروس کے گھر بھی بارودی مواد بھیجا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بل کلنٹن اور اوبامہ کو بھیجے گئے بارودی مواد کے پیکج جارج سیروس کو موصول ہونے والے پیکج سے ملتے جلتے ہیں۔

نیو یارک کمیں خبر رساں اجنسی کے دفتر پر بھی ایسا ہی مشکوک مواد بھجوایا گیا۔ نیویارک میں ٹائم وارنر سنٹر سے مشکوک مواد ہٹا دیا گیا۔

ان واقعات کے رد عمل میں نیو یارک کے کمرشل ایریا میں تمام دفاتر خالی کرا لیے گئےہیں۔ اس کے علاوہ نیویارک شہر میں ٹائم وارنر سینٹر بھی شہریوں سے خالی کرالیا گیا اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سابق اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کو بھیجا مشکوک مواد راستے میں روک لیا گیا۔ امریکی شہر سان ڈیاگو میں مشکوک مواد ملنے پر عمارت خالی کرالی گئی۔ خالی کرائی گئی عمارت میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس اورایک اخبار کا دفترموجود ہے۔


متعلقہ خبریں