ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں1.91 روپے کا اضافہ


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں ہی روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں ایک روپیہ 91 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت انٹر بینک میں ڈالر 133.91 روپے سے کم ہوکر 132 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردہ بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے باعث آج پاکستان کی فنانشل مارکیٹ پر بہت مثبت اثر پڑ رہا ہے۔

اس اعلان نے نہ صرف پاکستان کی گرتی کرنسی کی قدر کو سہارا دیا بلکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا۔ اس وقت اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کو  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید دو پیسے کا اضافہ ہو گیا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 133 روپے 91 پیسے ہو گئی تھی۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کے دن بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر چھ  پیسے مہنگا ہو کر 133 روپے 72  پیسے پر فروخت ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں