40 برسوں سے احتساب نہیں ہوا، عندلیب عباس


اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امورعندلیب عباس نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 40 برسوں سے احتساب نہیں ہوا۔

ہم نیوزکے پروگرام نیوزلائن میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے جعلی اکاؤنٹس کے کیسزسامنے آتے جائیں گے ویسے ویسے جمہوریت کو خطرہ ہوتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک تباہ کردیا، انہوں نے 40 برس ملک کو کھایا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کو ابھی کچھ دن ہی ہوئے ہیں اور ہم پر نتقید کی جارہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف ذاتی حملے کرتی ہے۔ ہم اس حد تک نہیں گر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نہیں چلا پا رہی۔ یہ ابھی تک اپوزیشن کے گھوڑے پر سوار ہیں۔ ان کے پاس کوئی سمت نہیں، یہ ایسا ہے جیسے کسی کو گاڑی چلانا نہ آتی ہو اور اسے گاڑی چلانے کے لیے دے دی جائے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت حکومت بہت اچھے سے چل رہی ہے۔ تحریک انصاف اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ سندھ کو غیر مستحکم کرسکیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نے رہنما سینیٹرعبدالقیوم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کوئی غیر جمہوری چیز نہیں، دنیا کے ہر ملک میں تحریک عدم اعتماد لائی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں