سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 12 ارب ڈالرز کا پیکیج

سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہم کرے گا

اسلام آباد: سعودی عرب پاکستان کو ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا، تیل کی فراہمی تین برس تک جاری رہے گی، تین سال بعد اس معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ادائیگیوں میں توازن کے لیے سعودی عرب ایک سال کے لیے پاکستان کو تین ارب ڈالر بھی فراہم کرے گا۔ اسی طرح وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے سعودی ہم منصب کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے، منصوبے پر سعودی کابینہ کی منظوری کے بعد کام شروع ہو گا۔

اسی طرح سعودی عرب پاکستان میں شعبہ معدنیات میں بھی سرمایہ کاری کے لیے رضامند ہو گیا ہے، معدنیات میں سرمایہ کاری کے لیے جلد سعودی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں