فلیگ شپ ریفرنس، واجد ضیا پر جرح جاری

بیٹھےہیں ہم بس تہیہ طوفاں کیے ہوئے، نواز شریف | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے جرح کی۔

واجد ضیا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درست ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے دوران تفتیش ایک معاملہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کی ملکیت اور کاروبار سے متعلق بھی تھا جب کہ سپریم کورٹ کے ایک جج نے کہا بھی تھا کہ کیپیٹل ایف زیڈ ای کا کاروبار اور اصل ملکیت ریکارڈ سے واضح نہیں ہے۔

واجد ضیا کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک جج نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ کیپیٹل زیڈ ای کی ملکیت اور کاروبار پر مزید وضاحت کی ضرورت ہے اور حسن نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے کہا تھا کہ یہ کمپنی 2002 سے 2001 کے درمیان بنی جب ان کا خاندان جلا وطن تھا جب کہ حسن نواز نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے چھ لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کوئنٹ پنڈٹنگ سے کیپیٹل ایف زیڈ ای کو کی۔

خواجہ حارث نے ریمارکس دیے کہ جو شخص تین صفحات کو 100 صفحات بنا دے وہ کیا نہیں کرسکتا تاہم میں ایسی بات کرنے پر معذرت خواہ ہوں، جس پر واجد ضیا نے کہا کہ میں نے حقائق بتا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں