اسلام آباد: جس طرح فن کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اسی طرح کھیل بھی انسان کی تخلیق کردہ رکاوٹوں سے پاک ہے۔
اس کا ثبوت پانچ سالہ بچہ ہے جو بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بھمرہ کا اتنا بڑا فین ہے کہ بڑا ہو کر بالکل ان جیسا بالر بننے کا خواہاں ہے۔
ایشیا کپ میں بھمرہ کی شاندار پرفارمنس نے جہاں دنیا بھر کے شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا وہیں وہ پاکستان کے اس ننھے کرکٹر کے بھی ہیرو بن گئے۔
پاکستانی ٹوئیٹر صارف عمیر آفریدی نے اس ننھے کرکٹ فین کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل بھارتی بالر کے انداز میں گیند بازی کر رہا ہے۔
As a kid, I remember how I used to copy the actions of my cricketing heroes. 🏏
It's a wonderful feeling to see kids copying my action today.😃#childhoodflashbacks #Grateful #nostalgia https://t.co/ni4Y22aPMH— Jasprit Bumrah (@Jaspritbumrah93) October 20, 2018
عمیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ بچہ ایشیا کپ کے بعد سے بھمرہ کو اپنا پسندیدہ بالر مانتا ہے اور بڑا ہو کر ان جیسا بالر بننا چاہتا ہے۔
آپ کو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوگی کہ نہ صرف جسپریت بھمرہ نے اس ویڈیو کو سراہا بلکہ اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے اسے ری ٹویٹ بھی کیا۔
بھمرہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ بھی بچپن میں اسی طرح اپنے پسندیدہ بالرز کے ایکشنز کو اپنانے کی کوشش کیا کرتے تھے۔