کشمیر میں بھارتی مظالم، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ سندھ اسمبلی میں آگیا|humnews.pk

کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔

قرداد پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت سے اس معاملے کو بین الاقوامی سطح  پر اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ فوج کی جارحیت بند کرائی جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکی جائے۔

واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے ہڑتال کی کال دی تھی، حریت رہنماؤں نے کل سری نگر کے لال چوک پر بھی احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز کی پرتشدد  کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع کلگام میں نو کشمیری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں