ملک بھر میں موسم خشک، سندھ میں گرم رہنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق  پیر کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا اور بالائی علاقوں سمیت کسی بھی حصے میں بارش کا امکان نہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا کا دباؤ معمول کے مطابق رہے گا اور دن میں کم سے کم درجہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ غروب آفتاب کے بعد خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب میں ضلع بھکر گرم ترین مقام رہے گا جہاں درجہ حرارت کم سے کم 34 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ڈی جی خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 30، 33، 33 ،33 اور 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

پیر کے روز خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان،ہنگو اور کوہاٹ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان میں جھل مگسی گرم ترین مقام رہے گا جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سبی، کوئٹہ اور نوشکی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 42، 25 اور40 رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ پیر کے روز سندھ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کراچی میں 39، سکھر35 اور حیدر آباد کا 37 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں