کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی کے 40 فیصد علاقے نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے کے سبب بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سرجانی، شاہ فیصل اور لانڈھی کے گرڈ اسٹیشنز پر مرمتی کام جاری ہے جس کے سبب ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس آئی لینڈ موڈ کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث فعال رہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بحال ہوچکی ہے اور دیگر علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری۔ نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی کی فراہمی موصول ہونا شروع ہو گئی ہے۔
کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس آئی لینڈ موڈ کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث فعال رہے جس کے باعث بحالی کا عمل تیز رہا۔
(2/2)
— KE (@KElectricPk) October 20, 2018
بجلی فراہمی کے ذمہ دار ادارے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اچانک سپلائی رک جانے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی اور جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔
شہر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو نے کے حوالے سے اپڈیٹ:
نیشنل گرڈ کی لائن ٹرپ ہونے سے سپلائی منقطع ہوئی ۔
اچانک سپلائی آف ہونے سے مقامی سرکٹس میں بھی ٹرپنگ آئی ۔
جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔— KE (@KElectricPk) October 20, 2018
کے الیکٹرک نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم تکلیف پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں اور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔
(2/2) Restoration efforts are underway. We regret inconvenience caused to customers and request their cooperation during this time.
— KE (@KElectricPk) October 20, 2018