محکمہ سیاحت پنجاب کا کرایوں میں اضافہ

محکمہ سیاحت پنجاب کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا|humnews.pk


لاہور: محکمہ سیاحت پنجاب نے سائٹ سین بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

ہم نیوز کے ذرائع کا بتانا ہے کہ والڈ سٹی کے لیے جنرل پبلک کے کرایہ 200 سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا جبکہ والڈ سٹی کے لیے طالبعلم کے کرائے میں 50 روپے اضافہ کرکے ٹکٹ کی قیمت 150 روپے کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ والڈ سٹی کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے فل بس کا کرایہ 7500 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ والڈ سٹی کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے فل ٹرپ کے لیے کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔

واہگہ بارڈر کے لیے جنرل پبلک کا کرایہ 300 سے بڑھا کر 400 روپے کردیا گیا ہے جبکہ واہگہ بارڈر کے لیے طالبعلم کے کرائے میں 50 روپے اضافہ کے ساتھ ٹکٹ کی قیمت 200 روپے کردی گئی ہے۔

واہگہ بارڈر کے لیے تعلیمی اداروں کے لے فل بس کا کرایہ دس ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور واہگہ بارڈر کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے فل ٹرپ کے لیے کرایہ 25 ہزار روپے ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچے 65 سال سے زائد بزرگ اور معذور افراد کے لیے ٹکٹ مفت ہوگی۔


متعلقہ خبریں