ڈالر کی قیمت میں مزید 15 پیسے کا اضافہ

Dollar price

کراچی: منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 133 روپے 40 پیسے پر ہوا۔

پیر کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 131 روپے 93 پیسے تھی لیکن بعد میں 47 پیسے اضانے کے بعد قیمت 133.40 روپے ہو گئی۔

انٹر بینک میں قیمت اوپر جانے کے سبب اوپن مارکیٹ بھی متاثر ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اوپر چلا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 132.30 سے مہنگا ہوکر 133 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کی کمی ہوئی تھی۔ جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دو روپے گر گئی تھی۔

گزشتہ منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 12 روپے 75 پیسے مہنگا ہو کر137 روپے تک فروخت ہوا تھا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 133 روپے 64 پیسے رہی تھی۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ایک دن میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں