ضمنی انتخابات: آج بیلٹ پیپرز پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیے جائینگے


لاہور: کل ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرنگ افسران آج بیلٹ پیپرز پریزائیڈنگ افسران  کے حوالہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 35 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل پہلے ہی مکمل کرلیا ہے اور بیلٹ پیپرز تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیے گئے ہیں۔

بیلٹ پیپرز کی ترسیل پاک فوج کی نگرانی میں مکمل کر لی گئی۔ 35 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کےلئے تقریباً ایک کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقوں میں پولنگ کل اتوار کے دن ہوگی۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن نے  ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں  کمیشن کے ملازمین کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی ہے جس کا سرکلر بھی جاری کردیا گیا یے۔ کل الیکشن کمیشن کے ملازمین دو شفٹوں میں کام کریں گے۔

ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جا رہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں