انسداد دہشت گردی عدالت کامنشا بم کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم



لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  بدھ کے روز منشا بم اور ان کے چار بیٹوں کےشناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے منشا بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کرنے کے الزام میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے  منشا بم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبضہ مافیا کے مبینہ سرغنہ منشا بم اور اس کے چاروں بیٹوں کے شناختی کارڈ نمبر نادرا سے بلاک کرانے کا حکم دے بھی دے دیا، اور ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے منشا بم کو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشا بم کی روپوشی پر4 اکتوبر کو منشا بم اور بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

کیس کی  سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے کی۔ ملزمان پر جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ایل ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کرنے پر مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں مار پیٹ ، اقدام قتل سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

گزشتہ سماعت پر دانستہ روپوشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے منشا بم اور اس کے چار بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی منشا بم اوراس کے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود منشا بم اور اس کے بیٹے تاحال روپوش ہیں اور پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ منشا بم پر سمندر پار پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔


متعلقہ خبریں