آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا،نوید قمر

گیلانی کو نہ مانا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نہیں مانیں گے، نوید قمر

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق وزیردفاع نے کہا کہ کڑوی گولی کڑواہٹ کے ساتھ ہی دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے دو سے تین مثبت اثرات ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے مل کر چارٹر آف اکانومی پر بات کرسکتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ مشورہ دیا کہ تمام پارٹیوں کوچارٹرآف اکانومی پربات کرنی چاہیے۔

عمران خان حکومت پر انہوں نے واضح کیا کہ مشکل فیصلوں میں تمام پارٹیوں کو شامل کرنا ہوگا۔

پی پی پی کے منتخب رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے مطالبہ کیا کہ معاشی فیصلوں میں دیگرجماعتوں کواعتماد میں لیاجائے۔


متعلقہ خبریں