شاداب انجرڈ، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک


اسلام آباد: گروئن انجری کے باعث نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ایشیا کپ کے دوران حاصل کی گئی اس انجری سے نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں جس کے بعد دبئی ٹیسٹ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

شاداب ان کی جگہ آف اسپنر بلال آصف کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق کپتان اور سینیئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں۔

حفیظ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن انہیں کسی میچ بھی میں موقع نہیں دیا گیا تھا۔

اس سیریز کے بعد انہیں ایشیا کپ کے لیے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

حفیظ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے ابتدائی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، تاہم سلیکشن کمیٹِی نے انہیں آخری وقت میں دبئی طلب کرلیا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار، 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔


متعلقہ خبریں