پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔

عیر میلکی کھلاڑی پی ایس ایل کے  پلاٹینیم کیٹیگری کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن میں اے بی ڈی ویلیر،اسٹیو اسمتھ، کرس لن، برینڈن میکلم، کولن منرو، لیوک رونچی، ڈؤئن براوو، سنیل نرائن، کیون پولارڈ، عمران طاہر، کولن انگرام، تیسارا پریرا، مچل مکلنگن اور راشد خان شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال 14 فروری کو دبئی میں ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل فور کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش اور کوشش ہے کہ اس سیزن کے ذیادہ سے ذیادہ میچز پاکستان میں کرائے جائیں۔

ایونٹ کے آخری آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوگی۔

اے بی ڈی ویلیر نے ڈرافٹنگ سے پہلے ٹورنامنٹ کے لیے دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگز میں ہوتا ہے، میں گزشتہ مقابلے دیکھ کر کافی لطف اندوز ہوا۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں پی ایس ایل کے مقابلے ٹی وی پر دیکھے لیکن 2019 کے پی ایس ایل میں خود حصہ لوں گا اور یہ پہلے سے مختلف ہوگا۔

پاکستا٘ں سپر لیگ فور میں چھ فرنچائزز حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،لاہور قلندر، پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی یہی چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ لیکن ابتدائی دو ایڈیشنز میں ملتان سلطان کی ٹیم شامل نہیں تھی۔

 


متعلقہ خبریں