‘مشقوں کی منسوخی سے امریکی فوج کو نقصان ہوا’


پینٹاگون: جنوبی کوریا میں امریکی افواج کے نامزد کمانڈر جنرل رابرٹ ابرامز نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کی منسوخی سے جزیرہ نما کوریا میں امریکی فوج کی تیاری کو نقصان ہوا۔ 

رواں برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ سنگاپور میں عیرمعمولی سمٹ کے بعد امریکی صدرنے اعلان کیا تھا کہ اس سال واشنگٹن اور سئیول اپنی سالانہ ‘الچی فریڈم گارڈین’ نامی جنگی مشقیں نہیں کریں گے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی یہ مشقیں دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں سے ایک کہی جاتی ہیں۔

جرنل رابرٹ ابرامز کا کہنا ہے کہ سالانہ مشقیں امریکی فوج کی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں، مشقوں کی منسوخی سے فوج کی صلاحیتوں میں کچھ کمی آئی ہے۔

امریکی فوج جزیرہ نما کوریا میں چھ ماہ بعد بڑی فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔  مشقیں کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اتحادی رہنما کریں گے۔

امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ مشقوں کی منسوخی کا فیصلہ شمالی کوریا سے تعلقات کو تبدیل کرنےکے لیے ایک ‘محتاط رسک’ تھا۔


متعلقہ خبریں