ملاقات کی منسوخی سمجھ سے بالاتر، شاہ محمود قریشی

آمادگی کے باوجود ملاقات کی منسوخی سمجھ سے بالا تر، شاہ محمود قریشی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد/نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ریلوے اسٹیشن پر ان کا استقبال کیا۔

شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سمیت دیگر عالمی تنازعات پر پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

عالمی تنازعات میں اقوام متحدہ کے کردار سے متعلق اجلاس تعطیلات کے علاوہ نو روز تک جاری رہے گا۔

پاکستانی وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی دورے پر ہیں۔ شاہ محمود قریشی دو اکتوبر کو امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کریں گے۔

پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی ملاقات مائیک پومپیو کی دعوت پر ہو رہی ہے جو انہوں نے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر دی تھی۔ اسلام آباد کے دورہ کے دوران دونوں ملکوں نے مشکلات کا شکار باہمی تعلقات کو نئے سرے سے استوار کرنے پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔

قبل ازیں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کے رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے آمادگی کے باوجود ملاقات کی منسوخی سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہے، خطے میں امن کے لیے بھارت ایک قدم بڑھائےگا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا امن اور خوش حالی افغانستان کے امن سے وابستہ ہے، افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے۔ 

وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی خواہش ہے کہ امریکہ میں پاکستانیوں سے زیادہ رابطہ رکھا جائے۔

پاکستانی وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی دورے پر ہیں۔ شاہ محمود قریشی دو اکتوبر کو امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کریں گے۔

پاک امریکہ وزرائے خارجہ کی ملاقات مائیک پومپیو کی دعوت پر ہو رہی ہے جو انہوں نے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر دی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ امریکہ کے دوران شاہ محمود قریشی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں