غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کو زہر دے دیا گیا


میلسی: کوٹ قاضی میں مبینہ غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کا قتل کر دیا گیا۔ قتل کی واردات تھانہ کرمپور کی حدود میں ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوع پہ پہنچ کرپوسٹمارٹم کے لیے نعش تحویل میں لینا چاہی تو گھروالوں کی جانب سے اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ مقتولہ کے گھروالوں نے نعش پولیس کے حوالے کرنے سے انکارکردیا۔ 

 ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ 21 سالہ سلمی بی بی کو اس کے گھر والوں نے مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو یہ بات اپنے ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقع کی اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو گھروالوں نے نعش کا پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے اورمزید ہدایات ملنے کی منتظر ہے۔

پاکستان میں غیرت کے نام پر عموماً خواتین کو قتل و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چند واقعات میں مردوں کو بھی اس سنگین جرم کا نشانہ بنایا گیا لیکن ان کی تعداد کم ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یعنی 2017 میں تقریبا 350 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں