جیلوں کے نظام میں بہتری آئی ہے، آغا سراج درانی


کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے جیلوں کی حالت اور نظام میں بہتری نظر آئی ہے تاہم ابھی بھی ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جن کے ذریعے قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جا سکے۔

کراچی سینٹرل جیل کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلوں میں اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ 

اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قیدیوں کی جانب سے اسپیکر آفس کو ملنے والی شکایات پر جیل کا دورہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے جیل کے کچن سمیت قیدیوں کی نفسیات بحالی اور ان کے لیے قائم کی گئی آرٹ کلاسز کا بھی دورہ کیا۔

آغا سراج درانی نے قیدیوں کو کمپیوٹر سکھانے کے لیے قائم کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

دورے میں ان کے ہمراہ ارکان سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ اور لال چند اوکرانی بھی میں شامل تھے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری جیل خانہ جات کاشف گلزار اور ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے وفد کو بریفنگ دی۔


متعلقہ خبریں