لگژری آئٹم پر ڈیوٹی اور ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان

’میں آج کل فارغ ہوں‘

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کی جانب سے  فنانس بل 19-2018 میں ترامیم پر مشتمل منی بجٹ پیش کر دیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ بینک ٹرانزیکشن پر نان فائلر اعشاریہ چھ فیصد ٹیکس ادا کرے گا، لگژری اشیا، 1800 سی سی گاڑیاں، مہنگے فون اور سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر امپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی  ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔  انہوں نے منی بجٹ میں ارکان اسمبلی کا ٹیکس سے استثنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

12 لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر اضافی ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

اسد عمر نے اعلان کیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ سال 18 اعشاریہ ایک ارب ڈالر تھا اس سال 21 ارب کا امکان ہے، 12 لاکھ سے 24 لاکھ سالانہ آمدن پر اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، نان فائلرز پر نئی گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کا ٹیکس ریٹ گزشتہ سال سے کم ہوگا، نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز میں کمی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔  

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک میں کوئی بھی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، 50 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 29 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 40 سے 50 لاکھ روپے آمدن پر 3 لاکھ 50 ہزار،  30 سے 40 لاکھ روپے آمدن پر 20 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دینے کا اعلان

اسد عمر نے کہا کہ ہماری معیشت میں بہتری صرف آئی ایم ایف پروگرام سے نہیں آئے گی، صنعتوں کی بہتری، روزگار کی فراہمی اور ایکسپورٹ بڑھنے سے معیشت بہتر ہوگی، انہوں نے ریگولٹری ڈیوٹی کی مد میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب روپے کا ریلیف دینے کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کا بجٹ  661ارب روپےتھا رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ 725 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں، گیس کی قیمتوں کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کیونکہ گیس کے معاہدے ڈالرز میں کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مشکل فیصلے نہ کیے تو زرمبادلہ میں مزید گراوٹ ہو سکتی ہے۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو ایسی مثال بنائیں گے کہ اس پر نا صرف ہم فخر کریں گے بلکہ دنیا اس پر رشک کرے گی۔


متعلقہ خبریں