جنرل باجوہ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ تین روزہ سرکاری دورے پرچین پہنچے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف اپنے دورے کے دوران عوامی جمہوریہ چین کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہو گی۔


متعلقہ خبریں