کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ماسٹر پلان پر بیان 18 ویں آئینی ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے بنگالیوں اورافغانیوں کو شناختی کارڈ دینے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پناہ گزینوں کا بوجھ کئی سالوں سے برداشت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان مہاجرین کی مدد کرتا آیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو بنگالیوں کا دکھ ہوتا تو بنی گالا کے دروازے کھول دیتے۔
پی پی رہنما نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو آج کراچی میں کالاباغ ڈیم بنانے کی مخالفت کرنا چاہیے تھی۔
سندھ کے وزیربلدیات سعید غنی نے کہا کہ کچھ روز پہلے چیف جسٹس آف پاکستنان نے کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کرنے کے بجائے پشاور کو کچرے سے صاف کریں۔