کالا باغ ڈیم موت کا پروانہ ہے، سسی پلیجو


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ کالا باغ  ڈیم چھوٹے صوبوں کے لیے موت کا پروانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس متنازعہ اور رد کردہ ڈیم کی بات کرے گا اس کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تین اسمبلیوں اور ان کی عوام کی جانب سے رد کیے گئے متنازعہ ڈیم کو ایک بار پھر مسلط کرنا اسمبلیوں وعوام کی توہین کرنے کے مترادف  ہے۔ 

سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ کے لوگ اس وقت بھی پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانی کی قلت کے باعث سندھ میں صرف 30 فیصد فصل کاشت کی جاسکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریا ئے سندھ پر ڈیم بنانے کی بات کرنا سندھ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف جہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کوٹری بیراج پر پانی روکنے کی وجہ سے ٹھٹہ و بدین کی لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوچکی ہے۔

پی پی پی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ عالمی قانون کے تحت آخر میں ہونے کی وجہ سے دریا پر سندھ کا حق زیادہ ہے اورسندھ اپنے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گا۔


متعلقہ خبریں