ایمی ایوارڈز: گیم آف تھرونز نامزدگیوں میں سب سے آگے

ایمی ایوارڈز: گیم آف تھرونز نامزدگیوں میں سب سے آگے


لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے 70ویں ایمی ایوارڈ شو میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے حصے میں آئی ہیں۔

گیم آف تھرونز کے حصے میں 22 جبکہ سنسنی خیز ڈرامے’ویسٹ ورلڈ‘ 21 نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

70 ویں ایمی ایوارڈ شومیں ارک میکورمیک کو واک آف فیم سٹار کا اعزاز دیا گیا ہے۔ فلمی دنیا کے نامور ستاروں سے سجا یہ میلہ لاس اینجلس میں 17 ستمبر کو شروع ہو گا۔

رواں برس ایوارڈ کے لیے مزاحیہ سریز میں سیلیکون ویلی، گلو، بلیک ایش اور برے سمیت آٹھ سیریز کو نامزد کیا گیا ہے۔

لاس اینجلس میں ہونے والے ایوارڈ شو میں ڈرامہ سیریز دی امریکن، دی کراؤن، گیم آف تھرونز اور ویسٹ ورلڈ سمیت سات ڈرامے شامل کیے گئے ہیں۔

ریئلٹی شوز میں سے رواں برس دی ایمزنگ ریس، امریکن نینجا وارئیرز، ٹاپ شیف اور دی وائس سمیت چھ شوز کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں