نیب کا ایک بار پھرقومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپہ


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے ایک بار پھر کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) پر چھاپہ مارا۔

ہفتے کے روز نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی میں چھاپہ مارا اور جنرل اور پرائیویٹ او پی ڈی کی انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خوردبرد کی تحقیقات کر رہا ہے۔

کزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی میں چھاپہ مار کر عارضی ملازمین سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔

نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی کی ایڈمنسٹریشن، او پی ڈی اور ہیومن ریسورس (ایچ آر) بلاک کے ریکارڈ کا  بھی معائنہ کیا اور مطلوبہ دستاویزات قبضے میں لے لیں تھی۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین نے بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو کئی بار درخواستیں دی تھیں۔

دریں اثنا مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب پر اگر نیب نے چھاپہ مارا ہے تو اُنہیں کچھ اطلاعات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جناح اسپتال کا حال بہت اچھا ہےاور اس اسپتال میں لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں