اسلام آباد: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کل سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو رہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں شامل چھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو اے اور بی پر مشتمل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ گانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ہانگ گانگ ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلے گا جبکہ بھارت اور پاکستان کا ٹکراؤ 19 ستمبر کو ہو گا۔
ایونٹ کا پہلا مقابلہ 15 ستمبر 2018 کو یو اے ای میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ہوگا جبکہ دوسرا میچ 16 کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کا تیسرا مقابلہ 17 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہو گا اور ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کا آخری مقابلہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔
یہ پہلا موقع ہے جب ”سپر فور مرحلے” کو اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔