پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس پر ہونے والے دھماکہ میں پیراملٹری فورس لیویز کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم تخریبی کارروائی کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب موجود موٹرسائیکل میں ہوا ہے۔ واقعہ میں ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کو طبی افراد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دھماکہ کی نوعیت کے متعلق تاحال کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔