شمالی وزیرستان: تین سیکیورٹی اہلکار شہید، چار دہشت گرد ہلاک

فوٹو: فائل


پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں  تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد دسمبر 2017 اور 12 ستمبر 2018 کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں  میں ملوث تھے، گزشتہ برس دسمبر میں سیکیورٹی ادارے کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں لیفٹیننٹ معین شہید ہو گئے تھے۔ 

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے آپریشن میں گروپ کے آپریشنل کمانڈر آفتاب پرا کے سمیت چاروں دہشتگرد مارے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی ادارے کے نائب صوبیدار نذیر احمد، سپاہی فخر اور سپاہی عامر بھی شہید ہوئے۔ 

وزیراعلی پنجاب نے پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے جو اپنی جانوں کی قربانی دے کر ملکی سرحدوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہادت پانے والوں کے خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔


متعلقہ خبریں