نئے مدارس فارمز سربازار پھاڑ دیں گے، فضل الرحمان

FAZLUR REHMAN

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نئے مدارس فارمز سربازار پھاڑیں گے اور مزاحمت کریں گے۔ 

پارٹی  کی رکینت سازی مہم  کا افتتاح کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس سرکاری طور پر منظور شدہ نیٹ ورک ہیں اور تمام مکاتب کے مدارس ایک ہی نیٹ ورک سے منسلک ہیں لیکن حکومت نے یک طرفہ طور پر رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ کچھ مدارس  کے مہتمین کے خلاف ایک ایک سال کی قید سنائی جارہی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔ تمام دینی مدارس کے اجلاس صوبائی سطح پر طلب کر لیے گئے ہیں تاکہ آگے کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ملکی معیشت کو بین الاقوامی معیشت کے تابع بنا کر یہودی لابی کے کنٹرول میں دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی لیے ہم نے ہمیشہ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کی مخالفت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے 20 روپے کے حساب سے پانچ سال کی فیس 1000 دے کر رکنیت حاصل کی جبکہ مولانا غفور حیدری نے بھی فیس ادا کرکے رکنیت سازی فارم پر کیا۔

اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو کو جے یو آئی ف کا مرکزی چیف الیکشن کمشنر بنا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں