اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئِ۔
بدھ کے روز مارکیٹ کے آغاز پر 100 انڈیکس 40 ہزار 759 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں تیز آئی اور 62 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔
دوپہر ایک بجے مارکیٹ میں 323 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 4 سو 36 پر پہنچ گیا جس کے باعث کاروباری حضرات میں مایوسی کے بعد کاروبار میں کمی آگئی اور کاروباری حضرات نے حصص کی فروخت شروع کر دی۔
دوپہر دو سے تین بجے کے درمیان 100 انڈیکس میں ایک بار پھر بہتری آئی اور انڈیکس 113 پوائنٹس کی کمی پر پہنچ گیا تاہم یہ معاملہ بھی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان آگیا۔
مارکیٹ کے اختتام پر کاروبار 237 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس مثبت رہا اور مارکیٹ کے آغاز میں ہی 259 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اس دوران 100 انڈیکس 40 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا لیکن دس بجے کے بعد کاروبار میں منفی رجحان سامنے آیا جو اختتام تک برقرار رہا۔