لیبیا:کشتی ڈوبنے سے 20 بچوں سمیت 100 افراد ہلاک

Ship

طرابلس: لیبیا کے ساحل پر دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 100 سے زائد تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کا تعلق سوڈان، مالی، نائجیریا، کیمرون، گھانا اور مصر سے تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں کشتیاں یکم ستمبر کو روانہ ہوئی تھیں۔

ماضی میں بھی ایسے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں جب کشتی میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے سے وہ ڈوب گئیں اورسینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشیا اورفریقہ سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے خواہش مند انسانی اسمگلروں کے ذریعے لیبیا کے ساحلوں کا سہارا لیتے ہیں اوراکثر و بیشتر غیر محفوظ کشتیوں، گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی اورسیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے سبب حادثات کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

رواں برس فروری میں بھی ملازمت کے لیے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی ایک کشتی لیبیا کے ساحل پر ڈوب گئی تھی جس میں آٹھ پاکستانی بھی شامل تھے۔

 


متعلقہ خبریں