آرمی چیف نے ڈیمز فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کرا دیے

آرمی چیف نے ڈیمز فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کرا دیے

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ  اور ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار پیر کے روز سپریم کورٹ پہنچے اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران انہوں نے چیف جسٹس کے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں پر فنڈز اکھٹا کرنے کی کاوشوں کو خوب سراہا اور پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

اس سے قبل جنرل قمر باجوہ نے چیف جسٹس کو ایک مراسلے میں پاک فوج کے تمام افسران کی جانب سے دو دن جبکہ سپاہیوں کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی تصدیق کی۔ 

مراسلے میں آرمی چیف نے بتایا کہ پاک فوج کے افسران اور جری جوانوں کی جانب سے جمع کرائی گئی کل رقم ایک ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ 

آرمی چیف نے بھی ڈیم میں اپنا حصہ ڈال دیا

مراسلے میں جنرل قمر باجوہ نے بتایا ہے کہ فنڈز میں فوجی کے جوانوں کے علاوہ پاک فوج کے زیر انتظام کام کرنے والے فلاحی اداروں نے بھی بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ کے لیے پیسہ جمع کرایا۔

جسٹس ثاقب نثار نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کا سپریم کورٹ آمد پر شکریہ ادا کیا اور ڈیم کی تعمیر میں پاک فوج کے کردار کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔ 


متعلقہ خبریں