گورنرہاؤس سندھ میں سیر وتفریح کیلیے عوام کا رش


کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل کی جانب سے گورن رہاؤس کوعوام کےلیے کھول دینے کے بعد عوام کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں سیروتفریح کےلیے پہنچ رہی ہے۔

 اتوار کے دن بھی شہری بڑی تعداد میں گورنر ہائوس آرہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس آج صبح چھ بجے سے 12 بجے تک کھلا رہے گا۔

تاریخی عمارت کو کھولے جانے کے بعد سے شہریوں کی بڑی تعداد ہر روز گورنر ہاؤس کا دورہ کر رہی ہے۔ گورنرہائوس میں سیروتفریح کرنے کی لیے آنے والوں میں بڑی تعداد فیملیز اور یونیورسٹی کے طالب علموں کی ہے۔

گورنر ہاؤس کا تاریخی پس منظر

کراچی کے ایوان صدر روڈ پر واقع گورنر ہاؤس سندھ  کو گورنر ہاؤس کراچی بھی کہا جاتا ہے جو صوبے کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ ہوتی ہے۔

1933 میں تعمیر کی گئی اس تاریخی عمارت میں ماضی کی کئی نمایاں شخصیات نے رہائش اختیار کی۔ ان میں کمشنرز اور آزادی سے پہلے برطانوی راج کے گورنرز بھی شامل ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اسی عمارت میں رہائش اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں