ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے

ایف بی آر

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے بھیجے جانیوالے نوٹسز کے نتیجے میں ایک لاکھ افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔ ایف بی آر نے ملک بھر میں 2 لاکھ 40 ہزارنوٹسز جاری کیے تھے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا وقت گزرنے کے بعد اور ود ہولڈنگ ٹیکسز کی مد میں بڑی ادائیگیوں کی نشاندہی پر نوٹسز بھیجے گئے تھے۔ ٹیکس نیٹ میں نئے شامل ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق امیر طبقے سے ہے۔

ایف بی آر کے محصولات کے حوالے سے 18۔2017 میں جی ڈی پی پر ٹیکس کی شرح 11.2 فیصد رہی جب کہ 14۔2013 میں یہ شرح محض نو فیصد تھی۔

محصولات کی مد میں مالی سال 15۔2017 میں 3842 ارب روپے اکھٹے کیے گئے۔

ایف بی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ مالی سال 18۔ 2017 میں محصولات کا 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کےمقابلےمیں 14.1 فیصد زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں