اسلام آباد: قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے جبکہ 120 دن تک پانی کا ذخیرہ بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو قحط سے بچانا ہے تو ڈیم بنانا ناگزیر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس فنڈ کے ساتھ وزیراعظم کا فنڈ بھی شامل کر رہے ہیں، چیف جسٹس کے فنڈ میں 180 کروڑ اکٹھا ہوا ہے لیکن پاکستان کو اس سے زیادہ پیسہ چاہیے۔
وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اگر ہر شخص 1000 ڈالر باہر سے بھیجیں تو پاکستان میں ڈالرز بھی آ جائیں گے اور دو ڈیم بھی بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ یہ پیسہ صرف ڈیم کی مد میں ہی خرچ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم 80 ارب سے بننا تھا لیکن پیسے نہیں تھے اور اس لیے اسے بنانے میں دیر ہوئی اور اب یہ 500 ارب روپے سے زیادہ ہو چکا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے ڈیم نہ بنائے تو 2025 تک ملک میں خشک سالی ہو جائے گی۔