ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شوکت یوسف زئی مستعفی

فوٹو: فائل


پشاور: ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شوکت یوسف زئی نے اپنے عھدے سے استعفی دے دیا ہے،  انہوں نے استعفی وزیراعلی کو بھیجوا دیا ہے۔ 

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں دوبارہ انتخابات ہونے کی وجہ سے امیدوار بن گئے ہیں اور انتخابات  شفاف رکھنے کے لئے عھدہ چھوڑ رہے ہیں۔

شوکت یوسف زئی پی کے 23 شانگلہ سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے خلاف شوکت یوسفزئی نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انہیں 21 اگست کو حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل نیب ریفرنس میں نام آنے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان بھی مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور سے استعفی دے دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں