تفتان کی سرحد پر پھنسے زائرین وطن روانہ

کورونا وائرس، تفتان بارڈر پر ایک بار پھر امیگریشن بند کر دی گئی

تفتان: مقدس مقامات کی زیارت کے بعد تفتان کی سرحد پر پھنسے زائرین اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 1624 پاکستانی زائرین ایک ہفتے سے تفتان میں پھنسے ہوئے تھے تاہم آج سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد زائرین کو36 بسوں کے قافلے میں روانہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی سیکیورٹی میں قافلے کو مطلوبہ شہروں میں بھیجا گیا ہے۔ زائرین میں خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ افراد گزشتہ ایک ہفتے سے تفتان میں پھنسے ہوئے تھے جبکہ ان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ 

2016 میں بھی عراق و ایران کی زیارتوں پر جانے والے پاکستانی زائرین تفتان کی سرحد پر پھنسے گئے تھے۔ اس قافلے میں ایک ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔ تقریبا دس روز بعد ان زائرین کو کوئٹہ روانہ کیا گیا تھا اور رواں برس ایک مرتبہ پھر زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور ایک ہفتے تک وہ سرحد پر محصور ہو کر رہ گئے۔


متعلقہ خبریں