لاہور: محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا انکشاف

لاہور: محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا انکشاف|humnews.pk

لاہور: محکمہ پولیس میں بھی کالی بھیڑوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ بدعنوانی اور شہریوں کو غیر قانونی طور ہراساں کرنے اور سنگین جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسروں کے خلاف گزشتہ نو ماہ کے دوران 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ان اہلکاروں و افسران کے خلاف شہریوں سے رشوت مانگنا، وردی کا ناجائز استعمال کرنا اور محکمہ کو بدنام کرنے جیسے الزامات شامل ہیں اور ان ہی کی بنیاد پر کچھ اہلکاروں کے خلاف مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات میں ایک ٹریفک وارڈن، چھ کا نسٹیبل، دوہیڈ کانسٹیبل، سات اسسٹنٹ سب انپسکٹر (اے ایس آئی)، چھ سب انسپکٹر (ایس آئی) اور دو انسپکٹرشامل ہیں جبکہ ان میں سے کئی اہلکار جرائم پیشہ افراد کی بھی سرپرستی کرتے تھے۔

شہریوں کی شکایات پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلایا جاسکے اور شہری پولیس کے محکمے پر اعتماد کرسکیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے اہلکاروں کی وجہ سے پولیس کا محکمہ بدنام ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں