سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا نظام ناقص ہے، ن لیگ

عمران خان! الیکشن 2023 میں ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیا تو حرکت میں آئیگا، پھر چیخیں گے، روئیں گے، مریم اورنگزیب

فوٹو/فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی بھرپور حمایت کرتی ہے تاہم الیکشن کمیشن کی عجلت پسندی اور فنی و تکنیکی خامیوں سے بھرپور نظام پر شدید تحفظات ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  جس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا ان کا جمہوری حق ہے ویسے ہی ان کے ووٹ کا تقدس یقینی بنانا بھی ناگزیر ہے۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن نے جو نظام وضع کیا ہے وہ ہیک ہوسکتا ہے، اس سافٹ ویئر پر بہت شکوک وشبہات ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ اس نظام کو نہ صرف ’ہیک‘ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس کے دیگر فنی اور تکنیکی پہلو بھی قابل اعتبار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ نظام پر اٹھنے والے سوالات کی موجودگی میں شفاف ضمنی انتخاب ممکن نہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس مشکوک نظام پر تحفظات ہیں۔ اعتماد میں لیے بغیر اس نظام کو لاگو کرنا سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔


متعلقہ خبریں